ووٹ کو عزت دو، اپنی عزت بچاؤ، لودھراں میں عوام کا فیصلہ آیا ،ْکیپٹن (ر) صفدر

اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر تا ہے ،ْ لودھراں کا فیصلہ ملک بھر کے مکمل بینچ کا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 15:17

ووٹ کو عزت دو، اپنی عزت بچاؤ، لودھراں میں عوام کا فیصلہ آیا ،ْکیپٹن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچاؤ، عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،ْاللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر تا ہے ،ْ لودھراں کا فیصلہ ملک بھر کے مکمل بینچ کا ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کیپٹن صاحب، آصف زرداری کی طرح آپ بھی پارٹی پر قبضہ کر لیں گی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کپتان نہیں، کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں ،ْآصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے، میں گدی نشین ہوں ،ْمجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس دن انصاف کی امید ہوگی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :