مظفرآباد عوامی اتحاد کا یونین کونسل ٹھیریاں چلال بنگ میں یونٹ قائم کر دیا گیا

احترام انسانیت اور محبت کے چراغوں کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں،ہر طرح کے تعصبات اور براہوں کو شکست دیں گے

منگل 13 فروری 2018 15:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)مظفرآباد عوامی اتحاد کا یونین کونسل ٹھیریاں چلال بنگ میں یونٹ قائم کر دیا گیا،علاقائی مسائل اجاگر کرنے،روادری کے جذبہ کو فروغ دینے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق نڑاں شریف میں منعقدہ تقریب میں یونین کونسل ٹھیریاں چنال بنگ کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔راجہ صابر خان صدر،واصف حسین خان چیئرمین،فیصل ہاشمی وائس چیئرمین،صدیق اعوان سینئر نائب صدر،سید نذاکت حسین شاہ،محمد نعیم خان،سید نواب شاہ،شعیب خان،محمد عارف خان نائب صدور،راجہ محمد ظراف خان جنرل سیکرٹری،سید فرہاد شاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،سید تدارک شاہ جائینٹ سیکرٹری،تصویر حسین شاہ سیکرٹری اطلاعات،راجہ محمد جمیل خان سیکرٹری ریکارڈ اور راجہ گلفراز خان سیکرٹری مالیات منتخب کیے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی مظفرآباد عوامی اتحاد آزاد کشمیر کے صدر سلیم پروانہ تھے۔تقریب میں یونین کونسل میں شامل تمام علاقوں کے نمائندے اور علاقائی معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم پروانہ نے مطالبہ کیا کہ متاثرین نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کوہالہ،چھتر کلاس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو پزیرائی دیتے ہوئے پانی کے شدید بحران کو دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈاکڑوں،ادوایات،تعلیمی سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ احترام انسانیت اور محبت کے چراغوں کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں،ہر طرح کے تعصبات اور براہوں کو شکست دیں گے۔امتیازی سلوک کی پالیسی اور توہین آمیز رویہ کی پالیسی کو ترک کرنا ہو گا۔ٹرک کی بتی کے پیچھے عوام کو لگانے والا کلچر تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے،عوامی اتحاد تمام برادریوں کاس خوبصورت گلدستہ ہے۔

معاشرہ میں پاکیزہ ماحول پیدا کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا متاثر کن کردار ادا کرنا ہو گا۔مختلف علاقوں کے عوام کے تاریخی کارناموں کو اجاگر کریں گے۔لیڈر شپ کے پیدا فقدان کو دور کریں گے،پیغام محبت کا چراغ ہر جگہ روشن کریں گے،جلسہ سے راجہ شیزاد خان صدر عوامی اتحاد کھاوڑہ،سید عظیم شاہ، جنرل سیکرٹری،محمد یونس خان نیازی چیئرمین نیلم جہلم ایکشن کمیٹی،حامد رشید ساجد،ماسٹر سراب خان،سید عارف شاہ،صوبیدار(ر)عبدالرشید،راجہ واصف خان،راجہ منظور خان انقلابی،مولانا محمد حنیف ہاشمی،راجہ صابر خان،راجہ طارق خان،ریحان افسر،چوہدری عبدالقیوم،راجہ نسیم خان،سید زاہد حسن،قادری فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خد کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دیں گے اور علاقائی مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔

علاقہ پہنچنے پر سلیم پروانہ اور اسن ے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا گیا،سلیم پروانہ نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور میزبان سید عظیم شاہ کی جانب سے دیئے گئے پرتکلف ظہرانہ میں شرکت کی۔سلیم پروانہ کے ہمراہ غلام نبی بانڈے،منظور سلہریا،حاجی لطیف اعوان،بنارس راجپوت،ایل بھی فاروقی ودیگر ارکان بھی تھے۔