پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی کی طلاق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل فروری 14:50

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی کی طلاق
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء): 2018ء کے آغاز پر ہی لالی وڈ سے آنے والی طلاق کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ لالی وڈ پروڈیوسر سید نور اور 50 سالہ اداکارہ صائمہ نور نے راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سید نور نے صائمہ نور سے 2007ء میں شادی کی۔ صائمہ نور سید نور کی دوسری اہلیہ ہیں۔

(جاری ہے)

سید نور چاہتے ہیں کہ صائمہ گھر میں رہ کر دیکھ بھال کریں، لیکن صائمہ اداکاری کے شعبے میں کام جاری رکھنا چاہتی ہیں، جس سے دونوں کے مابین اختلاف بڑھا۔ سید نور لاہور میں مقیم ہیں جبکہ صائمہ نور شوٹنگ کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہے۔ دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے دونوں سے ہی کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔