کامران ٹسوری کیسے ارب پتی بنے،ایم کیو ایم ٹوٹنے کی پیچھے اصل وجہ کیا تھی،معروف صحافی نے اپنے کالم میں نئے انکشافات کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 15:13

کامران ٹسوری کیسے ارب پتی بنے،ایم کیو ایم ٹوٹنے کی پیچھے اصل وجہ کیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13فروری 2018ء)کامران ٹسوری کیسے ارب پتی بنے،ایم کیو ایم ٹوٹنے کی پیچھے اصل وجہ کیا تھی،معروف صحافی نے اپنے کالم میں نئے انکشافات کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار و صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم’’ جمہوریت کا جوہڑ ‘‘میں کامران ٹسوری کے ارب پتی بننے اور ایم کیو ٹوٹنے کی اصل وجہ بتا دی۔جاوید چوہدری اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ کامران ٹسوری اختر ٹسوری کے صاحبزادے ہیں۔

اختر ٹسوری ٹھیکدار تھے۔اور یہ ٹھیکداری سے سونے کے کاروبار میں آئے۔اور ٹسوری گولڈ کے نام سے کمپنی بنائی۔اور کروڑوں روپے کمائے۔جس کے بعد کامران ٹسوری نے کاروبار سنبھالا۔یہ منی مینجر اور پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتے رہے۔اور نوے کی دہائی میں سیاست میں آئے۔

(جاری ہے)

ق لیگ جوائن کی اور سندھ کے وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے دائیں بازو بن گئے۔

صوبائی وزرا بھی اپنے کام نکلوانے کے لئے کامران ٹسوری سے رابطہ کرتے تھے۔اور پھر اس دور میں یہ کروڑوں سے اربوں روپے میں آ گئے۔وزیر اعلی نے انہیں بدین میں 80ایکڑ کی امین الاٹ کی۔اور یہ قبرستان کی زمین تھی۔یہ لیاری ایکسپریس پر چار سو دفائلو ں کے مالک بھی تھے۔سندھ حکومت نے انہیں فائلوں کا معاوضہ بھی دے دیا۔اور یہ دولت ان کے معاوضے میں مزید اضافے کا باعث بنا۔

جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی اور ذولفقار مرزا سندھ کے وزیر ا اعلی بن گئے۔تب ان کے خالف بدین میں زمینوں پر قبضے کی ایف آئی آر درج ہوئیتب یہ اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کے گھر چھپ گئے اور چند ماہ ملک ریاض کے بھی مہمان رہے۔اور پھر یہ مسلم لیگ فنگشن میں شامل ہو گئے۔یہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کے بہت قریب تھے۔اور اسی وجہ سے پگڑا فیملی میں اختلافات پیدا ہوئے۔

اور پھر کامران تسوری ایم کیو ایم میں داخل ہونے کا راستہ تلاش کرنے لگے۔یہ فاروق ستار کے قریبی دوست تھے اور بے شمار معاملات میں ان کے ساتھی تھے۔فاروق ستار نے بھر پور احتجاج کے باوجود نا صرف کامران ٹسوری کو رابطہ کمیٹی کا ممبر بنایا بلکہ پارٹی کا ڈپٹی کنوینئیر بھی بنایا۔محمود آباد سے ایم کیو ایم کی سیٹ پر الیکشن لڑا،ایم کیو ایم نے 3فروری کو سینٹ کی نشستوں کا اعلان کرنا تھا۔

تو فاروق ستار نے اچانک کامرا ن ٹسوری کوٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔جس پر رابطہ کمیٹی نے احتجاج کیا۔ایم کیو ایم کے چار سینٹر طاہر مشہدی،نسرین جلیل،تنویر الحق تھانوی، اور بیرسٹر فروغ نسیم مارچ میں سینٹ سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔رابطمہ کمیٹی کی خفیہ ووٹنگ ہوئی۔نسرین جلیل کو 24،فروغ نسیم کو 23،امین الحق کو 17اور شبیر قائم خانی کو 14ووٹ ملے جب کہ عامر خان پانچویں اور کامران ٹسوری چھٹے نمبر پر رہے۔رابطہ کمیٹی کی اکثریت ان کے خلاف تھی۔لیکن فاروق ستار ڈٹ گئے ۔رابطہ کمیٹی نے بھی اس پر سٹینڈ لیا۔اور یوں ایم کیو ایم ایک بار پھر تماشہ بن گئی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔