سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا، خواتین کی بھی شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 فروری 2018 15:14

سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا، خواتین کی بھی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء): سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی جس میں سینئیر وکلا ، چئیرمین سینیٹ اور سیاستدانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر ان کے فارم ہاؤس میں سپُرد خاک کیا جائے گا۔ سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں خواتین بھی نماز جنازہ پڑھتی نظر آئیں، خواتین نے عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں حصہ لیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے نماز جنازہ میں شریک ہونے پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔