Live Updates

فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ملین سونامی ٹری منصوبے کو مذاق قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قول اور فعل میں تضاد ہے ،ْ بیان

منگل 13 فروری 2018 15:58

فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ملین سونامی ٹری منصوبے کو مذاق ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ملین سونامی ٹری منصوبے کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری نامی منصوبے کے تحت صوبے بھرمیں ایک ارب پودے لگائے جانے تھے جسے صوبائی حکومت اور خود عمران خان نے سب سے بڑا کامیاب منصوبہ قرار دیا اور اسی بناء پر ایک مشیر اشتیاق ارمڑ کووزیر بھی بنایاگیا لیکن سرکاری دستاویز سے پتہ چلاہے کہ پودے ایک ارب نہیں بلکہ 22کروڑ 4لاکھ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات