اقبال ظفر جھگڑا اور سابق صدر رفیق تارڑ کے درمیان تعارف کے واقعہ پر شرکاء خوب محظوظ ہوئے

میں نے اپنا نام اقبال ظفر جھگڑا بتایا تو رفیق تارڑ نے کہا میرا نام رفیق صلح صفائی ہے گورنر خیبرپختونخوا کی سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن میں پرمزاح گفتگو

منگل 13 فروری 2018 16:44

اقبال ظفر جھگڑا اور سابق صدر رفیق تارڑ کے درمیان تعارف کے واقعہ پر شرکاء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکاء کو ایک واقعہ سنا کر قہقہے لگانے پر مجبور کیا‘ انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھے سابق صدر رفیق تارڑ ملے تو میں نے انہیں اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ میں اقبال ظفر جھگڑا ہوں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے رفیق صلح صفائی کہتے ہیں ۔

میرے نام کے ساتھ جھگڑا ضرور آتا ہے تاہم میں جھگڑے ختم کراتا ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر نے سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن میں طالب علموں کو 90کی دہائی کا ایک واقعہ سنا کر قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ گورنر نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ 1997ء میں سینٹ کے انتخابات میں جب کاغذات نامزدگی میں نے جمع کرائے تو مجھے وہاں سابق صدر رفیق تارڑ ملے اور میں نے ان کو اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ میں اقبال ظفر جھگڑا ہوں تو انہوں نے انتہائی شائستگی کے ساتھ جواب میں کہا کہ مجھے رفیق صلح صفائی کہتے ہیں۔ جس پر کنونشن سنٹر کے ہال میں بیٹھے تمام شرکاء نے زور دار قہقہہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :