ننکانہ صاحب میں صارفین کی تعداد 25ہزار تک پہنچنے پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا ریجنل دفتر قائم کر دیا جائے گا، اس وقت ننکانہ صاحب میں کسٹمر سروسز سنٹر بنا ہوا ہے، ملک میں ریجنل دفاتر کی کل تعداد 16 ہے

قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری توانائی شہزادی عمر زادی ٹوانہ کا توجہ دلائو نوٹس پر جواب

منگل 13 فروری 2018 16:44

ننکانہ صاحب میں صارفین کی تعداد 25ہزار تک پہنچنے پر سوئی ناردرن گیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں صارفین کی تعداد 25ہزار تک پہنچنے پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا ریجنل دفتر قائم کر دیا جائے گا، اس وقت ننکانہ صاحب میں کسٹمر سروسز سنٹر بنا ہوا ہے، ملک میں ریجنل دفاتر کی کل تعداد 16 ہے،۔

وہ منگل کو ڈاکٹر شذرہ منصب علی کے توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے ننکانہ صاحب میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا علاقائی دفتر قائم نہ کئے جانے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کیا، جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی شہزادی عمر زادی ٹوانہ ریجنل دفاتر صارفین کی تعداد کے مطابق بنائے جاتے ہیں، جب صارفین کی تعداد 25ہزار تک پہنچ جائے تو ریجنل دفتر وہاں بن جاتا ہے، ننکانہ صاحب میں دس ہزار346 صارفین تھے، جب وہاں صارفین کی تعداد 25ہزار تک پہنچ جائے گی تو ریجنل دفتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں دو سے گیس کا پریشر کم ہے، ریجنل دفتر ہوتا تو مسئلہ حل ہو جاتا، ہمیں پیش کی گئی رپورٹ غلط ہے، جس پر شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ ہمیں وہاں پائپ لائن بچھانے کیلئے ریلوے سے این او سی نہیں مل رہا، جیسے ہی این او سی مل جاتا ہے یہ لائن بچھا لیں گے، ٹوٹل 16ریجنل آفس ملک میں ہیں جبکہ ننکانہ صاحب میں کسٹمر سروسز سنٹر بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :