بیرکوبیماریوں سے بچانے کیلئے پھپھوند ی کش زہر استعمال کریں، زرعی ماہرین

منگل 13 فروری 2018 16:46

سلانوالی۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ بیر کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے پھپھوند کش زہر کا استعمال کریں تا کہ فصل کو ہرقسم کے نقصان سے بچایاجاسکے، اس سلسلہ میںباغوں میں گلی سڑی کھاد کااستعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے، اگر چھوٹے پود ے کو 20کلوگرام کھا د اور بڑ ے پو د ے کو چالیس کلوگرام کھاد ڈالی جائے تو ان کی سڑان سے پو دے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق پتوں پر کیڑے کے حملے سے کا لے رنگ کے نشان نمودار ہونا شرو ع ہوجاتے ہیں، جس سے پھل کی شکل بھی خرا ب ہوجاتی ہے، باغ میں اگر کسی بیماری کے حملے کی علا مت ظاہر ہو تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جا ئے تا کہ کسی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہا جاسکے ۔