دھنیا کی بہترپیداوارکیلئے آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

منگل 13 فروری 2018 16:46

سلانوالی۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)زرعی ماہر ین نے دھنیا کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاطی برتنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ کا شتکارآبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیان پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ ا س سے دھنیا کی پیداوار بر ی طرح متاثرہوسکتی ہے، ماہر ین نے مزید کہا کہ اگر فصل کی بیجا ئی وتر میں کی گئی ہو توفصل اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پا نی نہ دیا جا ئے اورجب پودے چار سے پا نچ انچ بڑے ہوجائیںتوان کی چھدرائی کر د ی جا ئے ، فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پو د ے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں، 2سی3مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثر انداز میں ز مین سے ا پنی غذاحاصل کر کے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔