کا شت کار بابچی کی کا شت بر وقت مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

منگل 13 فروری 2018 16:46

سلانوالی۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کاشتکار ادویاتی پودے بابچی کی کا شت سے اپنی آمد ن میں خاطرخوا ہ اضافہ کرسکتے ہیں، ا س لیے اس کی کا شت کو بروقت مکمل کرلیں، اس کی کا شت کیلئے تین تا چار کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں زرخیز زمین جہاں آبپاشی کیلئے پانی وافر مقدارمیں موجو د ہو ا س کی کا شت کیلئے مو زوں ہے، پانچ سے 6مرتبہ ہل چلا کر سہاگا پھیرکر مٹھی باریک کرلیں زمین کو تیارکرتے وقت اس میں فی ایکڑ 8یہ 10ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھاد ایک جیسی مقدا ر میں سا ر ے کھیت میں بکھیر دیں اورپھر ہل چلاکر اچھی طرح زمین میں ملادیں، بوائی کے وقت ایک بور ی ٹرپل فاسفیٹ ڈال دیں اگا ئو مکمل ہو نے کے بعد پہلے 60دنوں کے اند ر یو ریا کھا د ڈیڑھ بور ی فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :