کپاس کی چھڑیوں کو یکم اپر یل سے قبل ایندھن کے طور پر استعمال کر لیں تا کہ ان میں گلابی سنڈی تلف ہو سکے،ڈاکٹر ریاض حسین

منگل 13 فروری 2018 16:47

میانوالی۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈائر یکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹسائیڈز لا ہور ڈاکٹر ریاض حسین نے گزشتہ روز میانوالی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عامر رسول ڈپٹی ڈائر یکٹر پلا نٹ پرو ٹیکشن سرگودھا ڈویژن اور چو ہدری محمد صدیق ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹسائیڈز پنجاب بھی ان کے ہمرا ہ تھے ، انہوں نے مظفر پور شما لی میں محکمہ پیسٹ وارننگ میانوالی کے زیر نگرانی آئی پی ایم فارم کا معائنہ کیا اور ضلع بھر میں جاری گلا بی سنڈی کے تدارک کیلئے آف سیزن مینجمنٹ مہم کا جا ئز ہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا نٹ پروٹیکشن میانوالی رانا ذوالفقار علی نے انہیں کپا س کی گلا بی سنڈی کے تدارک کیلئے مقرر کر دہ اہداف اور ان کے حصول کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ جننگ فیکٹریوں کو سیزن کے اختتام پر کپاس کے کچرے سے صاف کر ادیا گیا ہے اور زمینداروں کو ہدا یات کی جار ہی ہیں کہ کپاس کی چھڑیوں کو یکم اپر یل سے قبل ایندھن کے طور پر استعمال کر لیں تا کہ ان میں گلابی سنڈی تلف ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :