ہزارہ موٹر وے مسلم لیگ کا ہزارہ کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے، شملہ پہاڑی انٹرچینج کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں

شہر میں انڈر پاس اور مانسہرہ روڈ کی توسیع کے منصوبہ پر جلد کام شروع ہو گا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

منگل 13 فروری 2018 16:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے مسلم لیگ (ن) کا ہزارہ کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے، شہر میں انڈر پاس اور مانسہرہ روڈ کی توسیع کے منصوبہ پر جلد کام شروع ہو گا، شملہ پہاڑی کے قریب موٹر وے انٹرچینج کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، شہر کیلئے سی ایس ڈی شاپ کے قریب سے بھی انٹرچینج کا منصوبہ زیر غور ہے۔

وہ گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منظر اعجاز کی طرف سے اپنے گھر میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں اہم سرکاری و فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر کیلئے موٹر وے کی انٹرچینج ضرور بنے گی، شملہ پہاڑی سڑک کی توسیع کا کام جاری ہے، شملہ پہاڑی سے آگے انٹرچینج تک سڑک کی توسیع بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شہر کی ترقی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے بات چیت کی۔ پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج کے ایم ڈی ڈاکٹر منظر اعجاز کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد فیصل اور ڈی پی او مانسہرہ شہزاد بخاری نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :