ایبٹ آباد میں چار روزہ پولیو مہم جاری، پہلے روز شدید بارش کے باوجود 76 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے

منگل 13 فروری 2018 16:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ایبٹ آباد میں چار روزہ پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے، مہم کے پہلے روز شدید بارش اور خراب موسم کے باوجود محکمہ صحت کی لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور پولیو ورکرز سٹاف نے 76 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خود بھی مختلف علاقوں میں فیلڈ سٹاف کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے خراب موسم کے باوجود مہم کو کامیاب بنانے پر پولیو سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

برف باری کی وجہ سے 15 یونین کونسلوں میں مہم موخر کر دی گئی جو برف باری ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ایبٹ آباد میں چار روزہ پولیو مہم کے پہلے روز دن بھر شدید بارش اور خراب موسم کے باوجود محکمہ صحت کی لیڈیز ہیلتھ ورکرز، لیڈیز ہیلتھ سپروائزر اور پولیو ورکرز نے مختلف یونین کونسلوں میں 76 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ خود بھی فیلڈ سٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیو مہم کا جائزہ لیا اور خراب موسم کے باوجود پولیو مہم کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنانے پر پولیو ورکرز ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :