خیبر پختونخوا میں تعلیم، توانائی، صحت اور جنگلات میں ہونے والی اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں

دیگر جماعتوں کے رہنما خود یہاں آ کر اداروں میں ہونے والی اصلاحات کو دیکھ سکتے ہیں، عاطف خان

منگل 13 فروری 2018 16:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن اور توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم، توانائی، صحت، جنگلات اور دیگر شعبوں میں ہونے والی اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، دیگر جماعتوں کے رہنما خود یہاں آ کر مختلف اداروں میں ہونے والی اصلاحات کو اپنی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں، مخالفین کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے بارے میں طرز عمل بے بنیاد الزام تراشی کی واضح دلیل ہے۔

وہ منگل کو گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول نمبر تین ایبٹ آباد میں حلقہ پی کی45- کے 17 میل اور فی میل سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی سے متعلق افواہیںسراسر من گھڑت اور حقیقت کے منافی ہیں، انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بورڈ کو ایبٹ آباد سے کسی دوسری جگہ ہرگز منتقل نہیں کیا جا رہا، اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں کو پہلے اصل حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہئے، بورڈ میں صرف بعض اصلاحات زیر غور ہیں جن کا تعلق طلباء اور اساتذہ کی سہولت سے ہے، حلقہ پی کے 45 کے مزید دس سکولوں کو اپ گریڈیشن کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم و توانائی عاطف خان نے دیگر پارٹیوں کے رہنمائوں کو دعوت دی کہ وہ خود یہاں آ کر دیکھیں، ہم اپنے بنائے ہوئے سکول اور بجلی کے منصوبے آپ کو دکھانے کیلئے تیار ہیں تاکہ آپ کو یقین آئے اور آپ کے درباریوں کی فراہم کردہ غلط اطلاعات کا پول کھل سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبہ میں 1571 سکولوں کی اپ گریڈیشن کرنے کے ساتھ ساتھ 878 نئے سکول قائم کئے ہیں، 356 میں سے 350 منی پاور پراجیکٹس مکمل کر کے ان سے 74 میگاواٹ بجلی تیار کر لی ہے، وفاقی حکومت یہ بجلی خریدنے سے گریز کر رہی ہے جس سے صوبوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، 668 میگاواٹ کے منصوبے نیپرا کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کے انتظار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :