آل ٹریڈرز کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات، تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال

منگل 13 فروری 2018 16:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) آل ٹریڈرز کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر سے ملاقات کر کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پروفیشنل ٹیکس، کرایہ داروں کے کرایہ سمیت ٹی ایم اے سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

آل ٹریڈرز عبوری کابینہ کے 10 رکنی وفد جس میں حاجی ممتاز خان صدر کینٹ بازار، آل ٹریڈرز کے صدر شیخ آفتاب مغل، جنرل سیکرٹری خالد خان، ٹانچی چوک کے صدر سردار شاہنواز، جلال بابا الیکٹرک مارکیٹ کے صدر محمد سعید، موتی بازار کے صدر فخر عالم کیانی، صدر بازار کے جنرل اسحق عباسی اور لوہار بازار و نورالدین بازار کے صدر سردار حافظ ہارون شامل تھے، نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈی سی ایبٹ آباد نے شہر بھر کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے سمیت تاجروں کو اسی ہفتہ افسران بالا سے ملاقات کرا کر ان کے تمام مسائل کو فوری حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں تمام صدر و سیکرٹریز نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر کا مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :