بگنوتر میں گرلز ڈگری کالج کا قیام اہلیان علاقہ اور گلیات کی بچیوں اور والدین کا دیرینہ خواب تھا

بلاشبہ یہ اعلیٰ تعلیمی درسگاہ اہلیان علاقہ کی آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ شیراز خان

منگل 13 فروری 2018 16:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بگنوتر میں گرلز ڈگری کالج کا قیام اہلیان علاقہ اور گلیات کی بچیوں اور ان کے والدین کا دیرینہ خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس کی بے لوث مخلصانہ کوششوں کی بدولت گرلز ڈگری کالج کا قیام عمل میں آیا، الله کے فضل وکرم سے کالج کے تعمیراتی کام کا آغاز ساتھ شروع ہو چکا ہے جس کی تکمیل بہت جلد متوقع ہے، اعلیٰ تعلیمی درسگاہ کے قیام سے دور دراز کے گائوں اور دیہات کی وہ بچیاں جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا شوق اور لگن تو رکھتی تھیں مگر والدین اور سفری مشکلات کے پیش نظر ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں میں ان کا حصول علم ناممکن تھا، اب بگنوتر گرلز ڈگری کالج کے قیام سے مستفید ہو سکیں گی۔

منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بگنوتر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شیراز خان جدون نے کہا کہ بہت سے والدین اپنی بچیاں حصول علم کیلئے شہر بھیجنے سے قاصر تھے جس کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہو جاتا تھا، اب وہ اپنے علاقہ میں تعلیم حاصل کر سکیں گی، تعلیم سب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، بلاشبہ یہ اعلیٰ تعلیمی درسگاہ اہلیان علاقہ کی آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس عظیم تعلیمی منصوبہ کو حاصل کرنے اور اس کی تکمیل میں بھرپور تعاون اور انتھک کوشش کرنے پر اہلیان علاقہ کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس اور پی ٹی آئی کے ان تمام دوست احباب کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں جنہوں نے بگنوتر میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کیلئے ترجیح بنیادوں پر ہماری مدد کی۔ شیراز خان نے کہا کہ وہ اس انمول تحفے کے حصول میں کامیابی پر اہلیان یونین کونسل بگنوتر اور گلیات کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :