لودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی تاریخی فتح عوام کا محمد نواز شریف پربھر پور اعتماد کا اظہار ہے،آصف علی ملک ایڈووکیٹ

منگل فروری 16:20

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء سابق امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی تاریخی فتح عوام کا مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف پربھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں ’اے پی پی ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام نے دھرنوں اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر کے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا رکھنے والوں کو ووٹ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ قوم احتجاجی سیاست سے تنگ آچکی ہے، اب ملک کی تعمیر وترقی اور استحکام ہی عوام کی ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں پہلے سے زیادہ کمزور ہو چکی ہے، چند ہزار ووٹ لینا قائدین پیپلزپارٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ان کو اپنی سمت درست کرنا ہو گی۔