انوشکا شرما کی نئی فلم سوئی دھاگہ کا پہلا پوسٹر جاری

منگل 13 فروری 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) بالی ود اداکار انوشکا شرما اور ورون دھون کی فلم سوئی دھاگہ میں حلیے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی بار فلم سوئی دھاگہ مین ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم میں ان کے حلیے کا پہلاپوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں دونوں ایک عام سے لباس میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ورون دھون کا فلم کے بارے میںکہنا ہے کہ فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں اور یش راج فلمز اور ٹیم کا حصہ بننے پر بھی بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ فلم کے ہدایتکار شرات کتریا جبکہ پروڈیوسرمنیش شرما ہیں ۔ فلم رواں سال28ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :