جب بھی ہندو یا سکھ یاتری یاترا کیلئے آئیں پاکستان بہترین مہمان نوازی کیلئے ہمیشہ تیار ہتاہے ‘کیپٹن (ر) محمد آفتاب

انسانیت سے محبت ہی سب سے بڑی خدمت ہے ایک دوسرے کے مذہب سے نفرت کرنے کی بجائے تمام عقائد کا احترام کرنا چاہیے ‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

منگل 13 فروری 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکیپٹن (ر)محمد آفتاب نے کہا ہے کہ ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی انکا بنیادی حق ہے، ہمسایہ ملک سے جب بھی ہندو یا سکھ یاتری یاترا کے لیے آئیں حکومت پاکستان بہترین مہمان نوازی کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کٹاس راج مندر میں شوراتری کی مرکزی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزمحمدطارق ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،کرنل ریٹائرڈ غفور احمد ، رکن اسمبلی درشن لال ،سینٹراشوک کمار ،ایڈمنسٹر یٹر راولپنڈی نور اسلم خان ،صغیر احمد، ڈاکٹر منور چاند ، سمیت دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈکیپٹن (ر)محمد آفتاب نے کہاکہ انسانیت سے محبت ہی سب سے بڑی خدمت ہے ایک دوسرے کے مذہب سے نفرت کرنے کی بجائے تمام عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور برداشت کے رویے کو فروغ دینا چاہیے ۔

چیئرمین بورڈ نے کٹاس راج میں موجود مندروںو انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی سیکرٹری شرائنز فراز عباس نے چیئرمین کو کٹاس راج مندر کی تاریخی اہمیت بار ے آگاہ کیا اورترقیاتی کاموں کے بارے آگا ہ کیا جس پر انہوںنے تمام ترقیاتی کام جلد از جلد تکمیل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈاکٹر منورچاند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک کر انتہا پسندی اور متعصبانہ رویہ اختیار کیا ۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت ہندئوں کو ڈرا دھمکا کرپاکستان آنے سے روکا جبکہ یہاں حکومت سمیت ہندو تنظیمیں و انتظامیہ آنے والے یاتریوں کی مہمان نوازی اور خدمت کے لیے تیار ہے ۔تقریب میں ملک سے آئے ہندو مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔خصوصی تقریبات کی ادائیگی پوجا پاٹ اور بجھن گائے ۔ہندوئوں کی جانب سے چیئرمین بورڈ و دیگر مہمانوں کو خصوصی تحائف پیش کیئے گئے۔تقریب کے آخر میں ہندئوں نے پاکستان زندہ بار کے نعرے بلند کیے ۔

متعلقہ عنوان :