Live Updates

لودھراں الیکشن کسی سیاسی جماعت کی مقبولیت کی جانچ کا پیمانہ نہیں،کسی کو کوئی غلطی فہمی ہے تو وہ جلد دور ہو جائیگی‘محمود الرشید

لودھراں کی سیٹ تحریک انصاف ،جہانگیر ترین کی سیٹ ہے، کل تک ہماری تھی آنے والے کل میں بھی ہماری ہوگی‘میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 17:45

لودھراں الیکشن کسی سیاسی جماعت کی مقبولیت کی جانچ کا پیمانہ نہیں،کسی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ لودھراں الیکشن کسی سیاسی جماعت کی مقبولیت کی جانچ کا پیمانہ نہیں،کسی کو کوئی غلطی فہمی ہے تو وہ جلد دور ہو جائیگی،لودھراں کی سیٹ تحریک انصاف اورجہانگیر ترین کی سیٹ ہے، کل تک ہماری تھی آنے والے کل میں بھی ہماری ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑا،شکست کے باوجود علی ترین کو ٹکٹ دینا درست اقدام ثابت ہوا، ضمنی انتخاب میں حکومتی جماعت کا پلڑا ہمیشہ بھاری ہی رہا، سرکاری مشینری کا بھرپور استعمال ہونے کے باوجود تحریک انصاف نی90ہزار کے قریب ووٹ لئے درحقیقت یہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے، رہی بات سیٹ کی تو یہ کل بھی ہماری تھی آنے والے کل میں بھی ہماری ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور ہر سیاسی جماعت میں اختلاف رائے ہو تا ہے، لودھراں میں بھی ایسی صورتحال ہو سکتی ہے لیکن عمران خان کی جانب سے علی ترین کو ٹکٹ دینے کا اقدام درست ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں اپوزیشن میں ہو کر بھی این ای154میں اتنا ووٹ لیناخوش آئند ہے تاہم شکست کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے رپورٹ آنے کے بعد اپنی کوتاہیوں کا جائزہ لیکر آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات