دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا ،مرگی سے بچائو کا عالمی دن (کل )منایا جائیگا

منگل 13 فروری 2018 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا جبکہ مرگی سے بچائو کا عالمی دن کل بروز بدھ کو منایا جائے گا ۔ دنیا بھر میں ہر سال 13فروری کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تحت ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو ریڈیوکی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ آج کے دور میں جدید ترین ذرائع ابلاغ ہونے کے باوجود ریڈیو ایک مئوثر اور سستا ذرائع ابلاغ ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میںمرگی سے بچائو کا عالمی دن آج 14 فروری بروز بدھ کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس اور سیمینار ز انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین ڈاکٹرز مرگی سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :