نوازشوں کے باوجود عوام نے لاڈلے کو عبرتناک شکست دی ،ْنواز شریف

منگل 13 فروری 2018 18:23

نوازشوں کے باوجود عوام نے لاڈلے کو عبرتناک شکست دی ،ْنواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف ہے کہاہے کہ نوازشوں کے باوجود عوام نے لاڈلے کو عبرتناک شکست دی۔

(جاری ہے)

منگل کو پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے اہل اور نا اہل کا فیصلہ کردیا ،ْ سب سازشوں کا جواب اب عوامی عدالت سے آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام تعمیر اورتفریق کے ایجنڈوں کا فرق جان چکے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ وہ ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرنے لودھراں جائیں گے۔