پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے ، ریحام خان

پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے ،ْجب زیادہ بوکھلا جاتے ہیں تو مجھ جیسے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں ،ْ علی جہانگیرترین کے انتخاب میںکیا نوازشریف کی سازش تھی ،ْگفتگو

منگل 13 فروری 2018 18:23

پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے ، ریحام ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ لوھراں کے ضمنی میں انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی، پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے ،ْیہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں اور جب یہ بہت زیادہ بوکھلاجاتے ہیں تومجھ جیسے لوگوں پرحملہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا کہ علی جہانگیرترین کے انتخاب میںکیا نوازشریف کی سازش تھی یا خدانخواستہ ریہام خان کی صلاح تھی ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہانہ بازی ختم کرناہوگی،ووٹرز نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریے سے جداہوگئے ،ْآپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی، آپ نیووٹرپرواضح کردیاموروثی سیاست ہیاورایساہی ہوگا ،ْآپ نے بتادیا ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اسٹیٹس کو پر حملہ کررہی تھی خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تین دھڑے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔