رہائشی سہولیات کی فراہمی میں ’’کم لاگت گھر اسکیم‘‘ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، گورنر سندھ

منگل 13 فروری 2018 18:38

رہائشی سہولیات کی فراہمی میں ’’کم لاگت گھر اسکیم‘‘ اہم کردار ادا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی آبادی میں مسلسل اضافہ سے رہائش کا مسئلہ نہایت اہمیت اختیار کرچکا ہے با الخصوص غریب افراد کے لئے یہ انتہائی دشوار اور تکلیف دہ ہو گیا ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے غریب افراد کے لئے ’’کم لاگت گھر اسکیم‘‘ کا اجراء اور تکمیل اہم ثابت ہوگی ، جس سے غریب افراد کا اپنا گھر لینے کا خواب بھی بہت جلد شرمندہ تعمیر ہو سکے گا ، حکومتی اسکیموں کے تحت غریب افراد انتہائی مناسب اقساط پر کم لاگت پلاٹ ، فلیٹ اور گھر حاصل کرسکیں گے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عارف میمن ، سیکریٹری اور ڈائریکٹر لینڈ بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں گورنر سندھ کو نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکیم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات اور کم لاگت گھر وں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت بھی ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کو تیار ہے ، رہائشی اسکیموں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے ذرائع تشکیل دینے سے اسکیم کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مزید تیز رفتاری سے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

اس موقع پر الاٹیز کے نمائندے سید شاہد علیم نے گورنر سندھ کو بتایا کہ نیو ملیر ہائو سنگ اسکیم ایک شاندار منصوبہ ہے ، یہاں سہولیات کی جلد از جلد فراہمی سے الاٹیز کی اپنی رہائش کا خواب پورا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے کل 25 سیکٹر ز ہیں جن میں سے اب تک صرف سیکٹر 2 میں قبضہ دیا گیا ہے اور وہاں کئی افراد نے گھر بنائے ہیں لیکن سہولیات کی عدم دستیابی سے وہ پریشانی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :