متحدہ کی رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کی نااہلی کیلئےعدالت میں جانے کا فیصلہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل فروری 18:33

متحدہ کی رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کی نااہلی کیلئےعدالت میں جانے کا ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری 2018ء) : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کنوینئرمتحدہ فاروق ستار کیخلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، فاروق ستار دھوکہ دہی اورفراڈ کے بعد فاروق ستار صادق اور امین نہیں رہے،جھوٹا اور بے ایمان شخص پارلیمنٹ کارکن نہیں بن سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان فارو ق ستار کیخلاف کھل کرسامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فاروق ستار کیخلاف آرٹیکل 62،63 کی خلاف پرعدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہناہے کہ فاروق ستار نے دھوکہ دہی سے پارٹی آئین تبدیل کیا۔ دھوکہ دہی اورفراڈ کے بعد فاروق ستار صادق اور امین نہیں رہے۔جھوٹا اور بے ایمان شخص پارلیمنٹ کارکن نہیں بن سکتا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ فاروق ستار کی نااہلی سے متعلق تمام شواہد عدالت میں پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :