وزیراعلیٰ کا استقبال پنجاب حکومت کے مختلف پروگراموں سے استفادہ کرنیوالے نوجوانوں،خواتین اوربچوں نے کیا
شہبازشریف کو گلدستے پیش کیے گئے، بچوں کو پیار کیا ،ہاتھ ملایا، خواتین کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت کااظہار کیا
منگل 13 فروری 2018 18:55
(جاری ہے)
نیوٹریشن پروگرام سے استفادہ کرنیوالی مناہل الیاس ،ہیلتھ کارڈ سے استفادہ حاصل کرنیوالے عمران،ماں اوربچے کیلئے دیہات میں شروع کی جانے والی ایمبولینس سروس سے استفادہ کرنے والی نصرت بیگم اور واش کمیونٹی ورکر خدیجہ خرم شامل تھیں۔
وزیراعلیٰ نے فورم کے دوران حکومت پنجاب کے اربوں روپے کے پروگراموں کا افتتاح بھی کیا ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سٹنٹنگ پروگرام کا افتتاح کیا،یہ پروگرام 9ارب روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب میں شروع کیاگیاہے اوریہ اس پروگرام کے تحت ماں اوربچے کیلئے غذائیت کو بہتر بنایاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کے پروگرام کا بھی افتتاح کیا ۔اس پروگرام پر 3ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ہیومن کیپٹل ریو 2018ء کی رپورٹ اورسالانہ ہیلتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ کو بھی لانچ کیا۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہنے نے کہا کہ اس فورم کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا درست سمت کی جانب اہم اقدام ہے جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوںبلاشبہ پنجاب حکومت کی سوچ صحیح ہے اورانسانی وسائل کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا گیاہے تاہم ابھی مزید کام کی ضرورت ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی کو۔چیئر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں صوبائی حکومت انسانی وسائل کی ترقی کیلئے مکمل اہلیت رکھتی ہے اوران کے اقدامات درست سمت کی جانب ہیں۔ عالمی بینک کے سینئر ڈائریکٹر برائے تعلیم جیمی ساودرا چنڈوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اورپنجاب میں شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.