ایم کیو ایم کے تمام گروپس کو بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،ناصر حسین شاہ

ہم پرسینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 19:18

ایم کیو ایم کے تمام گروپس کو بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،ناصر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام گروپس کو بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔ہم پرسینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔منگل کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میری نظر میں اصل ایم کیوایم کوئی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے گروپ آپس میں بات چیت کاراستہ اختیار کریں۔سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستیں پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ایم کیو ایم والے پہلے آپس میں تو صلح کریں پھر ہم پر الزام لگائیں۔انہوںنے کہا کہ ایم کیوایم کی طرف سے چار سینیٹرز منتخب کروانے کی بات تو دور کی ہے موجودہ حالات میں وہ ایک بھی سینیٹر منتخب نہیں کراسکیں گے ۔ہم پرسینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔