بلوچستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ نمایاں کردار رہاہے، میر عبدالقدوس بزنجو
معاشرے میں اقلیت کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اوریکساں حقوق حاصل ہیں،وزیراعلی بلوچستان
منگل 13 فروری 2018 19:58
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کا آپس میں ہمیشہ سے محبت اور احترام کا رشتہ رہاہے۔
صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں نے ہمیشہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے قبائلی معاشرے میں اقلیتوں کا اہم مقام ہے تاہم ماضی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے سبب انہیں بھی تنگ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی ہندوخاندان بلوچستان سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں امن وامان میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے اور ہجرت کرنے والی ہندو برادری اور دیگر لوگ واپس آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو برادری نے ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور صوبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا،جسے ہر بلوچستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو برادری سمیت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں سے کوئی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ تمام محکموں میں اقلیتی برادری کے لئے مختص کوٹہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اسکیموں میں بھی ان کا جائز حصہ فراہم کیا جائے گا۔ مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وفود نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور ہندو پنجائت کی طرف سے حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.