عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 13 فروری 2018 20:05

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میںخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نماز جنازہ بھی پڑھی۔نماز جنازہ سے پہلے خواتین کو آخری دیدار کروانے کیلئے میت رکھی گئی۔

(جاری ہے)

مختلف شعبہ ہائے زندگی کی خواتین نے میت کا دیدار کیا اور عاصمہ جہانگیر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔شہریوں کی بڑی تعداد 12بجے سے ہی قذافی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئی۔عاصمہ جہانگیر کی میت لائی گئی تو وکلاء اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے مرحومہ کی خدمات کے اعتراف میں نعرے لگائے۔اس موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے اور لوگ عاصمہ جہانگیر کو یاد کر کے روتے رہے۔