مشال خان قتل کیس، والد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 فروری 2018 19:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) مشال خان کے والد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان یونیورسٹی میں بے دردی سے قتل کر دیے جانے والے نوجوان مشال خان کے قتل کیس کا فیصلہ  گزشتہ ہفتے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہری پور میں سنایا تھا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ دیگر کچھ ملزمان کو جیل کی سزا سنائی تھی۔

جبکہ 26 ملزمان کو عدام شواہد کے بنا پر رہا بھی کر دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو مشال خان کے والد نے مسترد کر دیا تھا۔ اب مشال خان کے والد نے اس فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشال خان کے والد کا کہنا ہے کہ کیس میں ملوث 26 افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جبکہ جنہیں جیل کی سزا دی گئی وہ بھی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :