ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ درندگی کے بعد زندہ جلا دیا گیا

منگل 13 فروری 2018 20:14

ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ درندگی کے بعد زندہ جلا دیا گیا
ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ٹنڈو محمد خان کے علاقے گوٹھ سومارچھی کی رہائشی سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلایا گیا ۔ متاثرہ بچی کا بیس فیصد جسم مکمل طورپر جھلس گیا ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو ٹنڈو محمد خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے مین ملوث ہونے کے شبہ میں موسیٰ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بچی کو زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش کی گئی‘ متاثرہ بچی کے والد نے کام پر جانے سے قبل بچی کو پڑوسی کے گھر چھوڑا تھا۔ سول سرجن ڈاکٹر امیر علی چنا کے مطابق بچی کا میڈیکل کیا گیا ہے۔