وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بہترین کارکردگی 154لودھراں پر چھا گئی، لودھراں میں مسلم لیگ نون نے حاصل کی بے مثال جیت!!

muhammad ali محمد علی منگل 13 فروری 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) پنجاب میں مسلم لیگ ن بھر سے میدان مار لیا اور منفی، احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہوئی ۔شہباز شریف کی بے مثال قیادت پاکستان تحریک انصاف کی ہار کی بڑی وجہ بنی۔ جنوبی پنجاب میں این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواراقبال شاہ کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ۔

ضمنی انتخابات کے نتائج نے پنجاب کے عوام کی پسندیدہ پارٹی اور لیڈر کو منتخب کر کے اپنی پسند ظاہر کر دی ۔ شہباز شریف کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور عوامی خدمت کی بدولت عوام نے انہیں ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔ عوام نے منفی سیاست کرنیوالوں کومسترد کرکے شہباز شریف سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ،بلا شبہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ نون کی کامیابی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مرہون منت ہے ۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی آپ کی محنت کا نتیجہ ہے اس سے عوام کی جیت ہوئی ہے، جمہوریت کو استحکام ملا اور عوام کے ووٹوں کی عزت بڑھی ہے۔ جنوبی پنجاب میں ہونے والی ترقی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں اور لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جیت اس بات کا عملی ثبوت ہے۔عوام کو ان گنت سہولیات کی بر وقت فراہمی سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عوام کا دل جیت لیا۔

مخالفین کے دعوے اور الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور عوام نے اپنے عوامی لیڈر شہباز شریف کو پھر سے منتخب کر کے مخالفین کا منہ بند کر دیا۔لودھراں کے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ضمنی انتخاب میں ایک بار پھرخدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔جبکہ دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست بری طرح شکست نصیب ہوئی ہے۔

عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔نتائج نے ثابت کر دیا کہ شہباز شریف مثبت سیاست کے باعث ملک کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔عوام وزیراعلیٰ آئندہ بھی حلقے کے عوام کی ترقی کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔مسلم لیگ کی کامیابی سے یہ بات بھی ثابت ہوگی کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی توجہ کا مرکز صرف صوبائی دارالحکومت لاہور ہی نہیں رہا بلک جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم، صحت اور دیگر تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ کئی ترقیاتی منصوبے بھی لودھراں کی زینت بڑھانے میں سر فہرست ہیں۔

125 بڈڈ ڈی ایچ جے ہسپتال لودھراں کی تعمیر،لودھراں میں جمنازیم کی تعمیر،لودھراں کے عدالتی افسران کے لئے رہائشوں کی تعمیر،لودھراں کے لئے جامع سیورج / واٹر سپلائی سکیم،گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول لودھراں،گیلے وال میں سیوریج / نکاسیج کی منصوبہ بندی،گلی وال (فیز II) میں ٹف پیورز، پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی تعمیر،گیلے والمیں خواتین کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج قائم کرنا،THQ ہسپتال، تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں میں رہائشی بلاک کی تعمیر،ڈسٹرکٹ لودھراں، مخدوم علی میں نئے ٹروما سینٹر کی تشکیل شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیز کا مظہر ہیں ۔

خیال رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین اس کرسی سے انتخاب لڑ رہے تھے جنہیں واضح طور پر مسلم لیگ ن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :