وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف دو روزہ دورے پر کل تیونس پہنچیں گے

منگل 13 فروری 2018 20:42

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف دو روزہ دورے پر کل تیونس پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف دو روزہ دورے پر کل (بدھ کو ) تیونس پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق خواجہ آصف تیونس میں پاک تیونس جوائنٹ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ خواجہ آصف تیونس میں اپنے ہم منصب خامیس جھنیوئی کے ساتھ دو طرفہ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کریں گے۔ دورہ تیونس کے دوران خواجہ آصف تیونس کے صدر بیجی کیڈ عباسی سے ملاقات کے علاوہ سپیکر محمد عنصر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف دورہ تیونس کے دوران زراعت‘ تعلیم اور معاشی منصوبوں پر دستخط بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :