لودھراں جیت کے باوجود سینئیر صحافی نے نواز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نواز شریف لودھراں کی جیت سے خوش نہ ہوں ،انکو اور انکی بیٹی کو سزا ملنا یقینی ہے،عارف نظامی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 20:24

لودھراں جیت کے باوجود سینئیر صحافی نے نواز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ) :لودھراں جیت کے باوجود سینئیر صحافی نے نواز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف لودھراں کی جیت سے خوش نہ ہوں ،انکو اور انکی بیٹی کو سزا ملنا یقینی ہے۔تفصیلات کے مطابق لودھراں جیت کے باوجود سینئیر صحافی عارف نظامی نے نواز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

وہ نجی ٹی وی چینل پر لودھراں میں مسلم لیگ ن کی فتح پر تبصرہ کر رہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کے زمینی حقائق بڑے خوفناک ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو یہ بات ٹھیک ہے کہ میاں صاحب کو عوامی جلسوں میں پذیرائی مل رہی ہے لیکن دوسری جانب پس پردہ کہانی نیب کی پیشیاں ہیں۔ایک ممکنہ راستہ تو یہ تھا کہ اداروں اور میاں نواز شریف کے درمیان ڈیل ہو جاتی جو کہ اب ممکن نہیں ہے اس لئیے اب ایک ہی راستہ ہے اور وہ سزا ہے ۔میاں نواز شریف کی سزا حتمی اور یقینی ہے۔انکو جرما نہ ہو سکتا ہے ،جائیداد کی ضبطی ہو سکتہ اور قید بھی ہو سکتی ہے۔صرف نواز شریف کو ہی نہیں انکی بیٹی کو بھی یہی سزا ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اس سے زیادہ سنگین جرم کی مرتکب ہیں ۔اس لئیے مجھے انکا مستقبل روشن نظر نہیں آ رہا۔

متعلقہ عنوان :