عوام نے نیازی، زرداری، قادری اور سیالوی کی منفی سیاست اور نظریے کو مسترد کردیا ہے،حافظ حفیظ الرحمن

پاکستان کے عوام محمد نواز شریف کے نظریے اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے 2018ئ میں ہونے والے انتخابات میں دو تہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں گے جس کی مثال لاہور کے حالیہ ضمنی انتخابات ہیں جس میں پیر اقبال شاہ کی کامیابی اور نیازی کے امیدوار کی شکست ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 13 فروری 2018 20:53

عوام نے نیازی، زرداری، قادری اور سیالوی کی منفی سیاست اور نظریے کو ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے بیانیہ اور مسلم لیگ ن کے اصلاحات اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے نیازی، زرداری، قادری اور سیالوی کی منفی سیاست اور نظریے کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کے عوام محمد نواز شریف کے نظریے اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے 2018ئ میں ہونے والے انتخابات میں دو تہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں گے جس کی مثال لاہور کے حالیہ ضمنی انتخابات ہیں جس میں پیر اقبال شاہ کی کامیابی اور نیازی کے امیدوار کی شکست ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لاہور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ضمنی انتخابات میں کامیابی 2018ئ میں مسلم لیگ ن کو ملنے کولی کامیابی کی پہلی سیڑھی ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف کے بیانئے اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے پاکستان کے عوام کا اعتماد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن پر پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے کیوں کہ مسلم لیگ ن کے مخالفین زرداری، نیازی اور قادری کے پاس عوام اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے ان کی سیاست صرف محمد نواز شریف کو حدف تنقید بنانا ہے اسی لئے پورے ملک میں جہاں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان جماعتوں کو شکست ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پا رٹی کو اس منفی پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے مسترد کردیا ہے اسی لئے پورے ملک میں ضمنی انتخابات میں ان کے امیدوار کو دو ہزار سے زیادہ ووٹ کہیں نہیں ملے ہیں۔ پاکستان کے عوام کا نظریے کی سیاست اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو سپورٹ کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بھی جو لوگ اس خوش فہمی میں بیٹھے تھے کہ 2018ئ کے بعد وفاق میں کسی اور جماعت کی حکومت ہوگی ان کو اب سمجھ آنی چاہئے کہ آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کی ہوگی۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور دیگر جماعتوں کے ایسے لوگ جو منافقت کی سیاست کررہے ہیں اب ان کی منافقت کی سیاست بھی ہمیشہ کیلئے دفن ہوگی صرف گالیاں دینے سے ووٹ نہیں ملتے ہیں مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف کا بیانیہ جمہوریت کی مضبوطی، ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ہے۔ لاہور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیر اقبال شاہ کو ان کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مبارک بادی دی۔

اس موقع پر پیر اقبال شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور مسلم لیگ ن کا شکریہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ہے اور ملک کی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی پالیسی کامیاب رہی ہے اسی وجہ سے پنجاب کے عوام نے ضمنی انتخابات میں نیازی کے امیدوار کو شکست دی۔