مردان کی سارہ خان نے پوری دنیا کے سامنے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

سارہ خان نے کیمبرج اور آکسفورڈ کے طلبا کو پچھاڑتے ہوئے بوسٹن میں منعقدہ انٹرنیشنل جینیٹک انجنئیرڈ مشین کے مقابلوں میں برونز اور سلور میڈل جیت لئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 20:52

مردان کی سارہ خان نے پوری دنیا کے سامنے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
مردان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ):مردان کی سارہ خان نے پوری دنیا کے سامنے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔سارہ خان نے کیمبرج اور آکسفورڈ کے طلبا کو پچھاڑتے ہوئے بوسٹن میں منعقدہ انٹرنیشنل جینیٹک انجنئیرڈ مشین کے مقابلوں میں برونز اور سلور میڈل جیت لئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کسی بھی میدان میں با صلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بسا اوقات تو بنیادی سہولیات سے محرومی کے با وجود پاکستانی نوجوان ایسی ایسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے نوجوان صرف سوچ ہی سکتے ہیں۔ایسا ہی کارنامہ سر انجام دیا مردان کی سارہ خان نے،سارہ خان مردان کی تحصیل کتلنگ کی رہائشی ہے۔حجاب میں ملبوس 23سالہ سارہ نے بوسٹن میں منعقدہ نٹرنیشنل جینیٹک انجنئیرڈ مشین کے مقابلوں میں حصہ لیا۔اپنی مہارت اور دو جدید مشینوں انسپکٹر نو کولی اور رپورٹر فش کو ایجاد کرنے کی بنیاد پر سارہ نے کیمبرج اور آکسفورڈ کے طلبا کو پیچھے چھوڑ دیا۔سارہ کو انکی خدمات کے عوض سلور اور برونز میڈلزسے نوازا گیا۔