پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی منگل فروری 21:55

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت صوبے بھر میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو خبردار بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :