مبینہ طور پر لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث متحدہ کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے مزید گھناونے کرتوت سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی منگل 13 فروری 2018 22:24

مبینہ طور پر لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث متحدہ کے رکن اسمبلی سلمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) مبینہ طور پر لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث متحدہ کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے مزید گھناونے کرتوت سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکی سے زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر مزید سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سماجی رہنما صارم برنی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان مجاہد پر جنسی زیادتی کا یہ پہلا الزام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سلمان مجاہد بلوچ کے مزید کئی کالے کرتوت ہیں جو منظر عام پر نہیں آئے۔ سلمان مجاہد بلوچ کے کئی خواتین اور لڑکیوں سے تعلقات ہیں۔ وہ ان لڑکیوں کو کبھی اپنی بھانجی، کبھی اپنی گرل فرنڈ یا رشتے دار بتاتے ہیں۔ جبکہ سلمان مجاہد بلوچ گورنر سندھ کی اہلیہ کو اپنی ظاہر کرنے کی شرمناک حرکت بھی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان مجاہد بلوچ پر کراچی کی نوجوان لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ کے ایم این اے نے اسے نوکری کو جھانسہ دے کر اسلام آباد بلایا اور پارلیمنٹ لاجز میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بعد ازاں سلمان مجاہد بلوچ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :