جہانگیر ترین نے ضمنی الیکشن میں شکست کو تسلیم کر لیا

کل کی شکست ایک بڑا سبق تھی،یہ سیکھنے کا شاندار موقع تھا ہم اگلی بار مضبوط بن کر سامنے آئیں گے،جہانگیر ترین کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 22:36

جہانگیر ترین نے ضمنی الیکشن میں شکست کو تسلیم کر لیا
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ):جہانگیر ترین نے ضمنی الیکشن میں شکست کو تسلیم کر لیا۔جہانگیر ترین نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل کی شکست ایک بڑا سبق تھی،یہ سیکھنے کا شاندار موقع تھا ہم اگلی بار مضبوط بن کر سامنے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف ضمنی الیکشن بری طرح سے ہار چکی ہے۔

اس شکست کو پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت بڑا دھچکا تسلیم کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ا س مرتبہ تحریک انصاف کی قیادت نے بھی کھلے دل سے اس شکست کو تسلیم کیا ہے۔اس سلسے میں جہانگیر ترین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام ووٹرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کو 87ہزار ووٹ دئیے۔ کل کی شکست ہمارے لیے بہت بڑا سبق تھی۔ہم نے اپنے ووٹرز کو اس لئیے گنوایا کہ وہ گھر سے یہ سوچ کے نہیں نکلے کہ یہ ایک آسان الیکشن ہے جبکہ ایسا نہیں ہوا۔جنگ ابھی جاری ہے،یہ ایک اچھا تجربہ تھا کہ ہم سیکھیں اور اگلی بار ہم مزید مضبوط بن کر ابھریں گے۔