زینب قتل کیس ،مزید دس گواہوں کے بیانات قلمبند

منگل 13 فروری 2018 22:48

زینب قتل کیس ،مزید دس گواہوں کے بیانات قلمبند
لاہور ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور میں ننھی بچی زینب قتل کیس کی نو گھنٹے تک مسلسل سماعت کرتے ہوئے مزید دس گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے،عدالت کی جانب سے ملزم عمران کا بیان آج بروز بدھ قلمبند کیا جائے گا،انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قائم خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پراستغاثہ کے دس گواہان نے عدالت کے روبرو شہادتیں قلمبند کرائیں. ملزم کے وکیل مہر شکیل نے گواہوں پر جرح کی. عدالت نے گذشتہ روز دس گھنٹے مسلسل سماعت کرتے ہوئے بائیس گواہان کے بیانات قلمبند کئے تھے،عدالت میں اب تک 33 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دہشت گردی عدالت کو سات یوم میں ٹرائل مکمل کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں،ملزم عمران پر زینب سمیت آٹھ بچیوں سے زیادتی اور قتل کرنے کیالزامات کے تحت عدالت میں کارروائی جاری ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :