جے یو آئی نے ہمیشہ ملک و جمہوریت اور سیاسی استحکام کیلئے بھرپور مثبت کردار ادا کیا ہے ، مولانا فضل الرحمن

منگل 13 فروری 2018 23:10

جے یو آئی نے ہمیشہ ملک و جمہوریت اور سیاسی استحکام کیلئے بھرپور مثبت ..
سکھر۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ مسائل کے حل اور بحرانوں کے خاتمہ، ملک و جمہوریت اور سیاسی استحکام کیلئے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کیا ہے اور ادا کرتی رہے گی ،جے یو آئی سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو ، مولانا عبیداللہ بھٹو اور مولانا عبدالحق مہر سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میںکیا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات قریب آرہے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں عوام کی طرف رجوع کر رہی ہیں اصل احتساب عوام نے کرنا ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر چاہتے ہیں کہ سب نا اہل ہو جائیں اور صرف وہ بچیں جبکہ ایسا نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست مفروضوں اور الزامات پر چلتی ہے ۔، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 18فروری کو حیدر آباد میںجلسہ ہو گا جس میں وہ شرکت کریںگے۔