بلوچستان پولیس کے جوان نڈر اور دلیر ہیں، جرائم پیشہ افراد کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ہرسطح تک جائیں گے، ایس ایس پی جعفرآباد عرفان بشیر

منگل 13 فروری 2018 23:10

جعفرآباد۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ایس ایس پی جعفرآباد عرفان بشیر نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے جوان نڈر اور دلیر ہیں انہوں نے کبھی بھی اپنے فرض سے کوتاہی نہیں کی اور نہ ہی کریں گے جرائم پیشہ افراد کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ہرسطح تک جائیں گے شہید ایس ایچ او رحیم بخش مری نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کانظرانہ دیکر ایک مثال قائم کردی ۔

ان خیالات کااظہار ایس ایس پی جعفرآباد عرفان بشیر نے گنداخہ کے شہید ایس ایچ او رحیم بخش مری کے والد الاہی بخش مری اور ورثاء سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہ جعفرآباد پولیس کے جوان انتہاء بہادر اور فرض شناس ہیں انہوں نے فرض کی خاطر اپنی جان کے نظرانے پیش کیے اور جرائم پیشہ عناصر کو یہ پیغام دیا کہ وہ عوام کے جان ومال کے ضامن ہیں انکا تحفظ انکی زمہ داری میں شامل ہے جس کی مثال جعفرآباد کے دلیر ایس ایچ او رحیم بخش مری ہیں جنکی شہادت سے پولیس کا مان بلند ہوا ہے وردی پہننے والے ہرجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فرض کی ادائیگی کے وقت شہادت کادرجہ پائے لیکن شہادت بھی کسی کسی کونصیب ہوتی ہے ایس ایس پی جعفرآبادنے کہاکہ شہید ایس ایچ او رحیم بخش مری کے بچوں کو بہترین تعلیم پولیس کی طرف سے فراہم کی جائے گی اور تمام مراعات بھی حاصل ہوں گی اور اس کے چھوٹے بھاء شاہد مری کو اے ایس آء بھرتی کیا جائے گا جس کے لیے رپورٹ تیار کرکے محکمہ جات کوارسال کی گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ گنداخہ کو شہید ایس ایچ او کے نام سے منسوب کیا جائے گا جبکہ پولیس ہیڈکواریر لائن کو پہلے ہی شہید ایس ایچ او کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ پولیس میں سیاسی سفارش کو نااہل قرار دیا جائے گا پولیس کے افسران کو میرٹ پر تعینات کیا جائے گا پولیس میں سفارش کلچر نہیں چلے گا اور پولیس تھانوں میں سینئر اور قابل افسران اہلیت کی بنیاد پر رکھے جائیں گے جوعوام دوست ہوں پولیس عوام اور صحافیوں کا چولی دامن کاساتھ ہے ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر ہم تنہا جرائم کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس کے لیے ضروری ہے کہ آپس میں اتحاد واتفاق ہو انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بلوچستان بارڈر پر اضافی نفری تعنیات کی جائے گی اور شہر بھر میں پولیس گشت بڑھا دی جائے گی اور پولیس چوکیوں کومکمل فعال بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تھانوں میں غریب حقدار کی دادرسی کی جائے گی انکے ساتھ عزت واحترام سے پیش آیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ پولیس افسران کانسٹیبلان ہمیشہ باوردی رہیں یتاکہ سولین اور پولیس میں فرق واضح ہو انکا کہنا تھا کہ عوام کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں انکی شکایت کافوری ازالہ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ دوستی نبھانے اور انکی پشت پناہی کرنے والے پولیس کے دشمن ہوں گے اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ شہر میں اسکول کے اوقات میں ہوٹلوں پر ٹی وی وی سی آر پار مکمل پابندی ہوگی اور اسکول کے اوقات میں سنوکر کرم بورڈ وں کو بند کیا جائے گا تاکہ بچے تعلیم پر توجہ دیں اور غلط راستے پر گامزن نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :