اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلوانے میںاپنا کردار اداکریں تاکہ پاکستان خاص کر بلوچستان میںپولیوکاخاتمہ ہو سکے، ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر محمد انور شبوزی

منگل 13 فروری 2018 23:10

لورالائی۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لورالائی پولیو مہم آج سے شروع ہوگی جو چارروز تک جاری رہے گی4 5881بچوںکو 125موبائل ٹیمیں8 فکسڈاور 6ٹرانزٹ سینٹروں میں پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے صوبے کے مختلف اضلاع کی طرح لورالائی کی 14یونین کونسلوںمیں 58814 بچوںکو 8فکسڈ 6 ٹرانزٹ سنٹروںمیںپولیو کے قطرے پلانے کے لئے 125ٹیمیںتشکیل دیدیںگئیں ہیں جوبچوںکوپولیوکے قطرے پلائیںگے ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر محمد انور شبوزی نے والدین اور خاص کرعلماء اکرام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلوانے میںاپنا کردار اداکریں تاکہ پاکستان خاص کر بلوچستان میںپولیوکاخاتمہ ہو سکے انہوں نے کہااگر کس بھی علاقے میںپولیو کی ٹیمیںنہ آسکیں تو فورا ڈی ایچ او آفس یاقریبی سینٹر میںرابطہ کریںملک سے پولیو کے خاتمے کے لئیے والدین کا کردار انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اس لئیے والدین پولیو ٹیموں کیساتھ خصوصی تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :