نقل ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے،نئی نسل کو بچانے کے لیے تعلیم دوست حلقوں کو آگے آنا ہو گا، ڈاکٹر محمد میمن

منگل 13 فروری 2018 23:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے،, نئی نسل کو بچانے کے لیے تعلیم دوست حلقوں کو آگے آنا ہو گا۔. ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے تحت نکالی جانے والی آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

سندھ یونیورسٹی اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک نکالی گئی واک میں ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی ، محکمہ تعلیم کے افسران ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہو ئی۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ امتحانات میں نقل ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے اگرچہ اسمیں خاصی دیر ہو گئی ہے لیکن ابھی وقت ہے کہ ہم اس مرض پر قابو پائیں اور اپنی نسلوں کا مستقبل روشن بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ نقل کے رجحان کے خاتمہ کے لیے اساتذہ اور والدین کو اہم کردار ادا کرنا ہے تعلیمی بورڈ بھی اس حوالہ سے کچھ اقدامات کرچکا ہے مزید کئے جارہے ہیں اب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مرض پر قابو پائیں۔

متعلقہ عنوان :