جامعہ سندھ کے بی ایڈ، ایم ایڈ اور ایم اے پروگرام کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

منگل فروری 23:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) جامعہ سندھ کے ناظم امتحانات کی جانب سے بی ایڈو ایم ایڈ نان فارمل کے سالانہ امتحان 2016ء اور ایم اے (فائنل) ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام کے سالانہ امتحانات 2017ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق امتحانات 20 فروری سے شروع ہونگے، جبکہ بی ایڈ کے طلباء کا فائنل لیسن 5 سے 7 مارچ تک ان کے متعلقہ اسکول میں اور ایم ایڈ امیدواروں کے زبانی امتحانات 11 مارچ کو متعلقہ سینٹرز میں لیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ایم اے فائنل ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام (فریش و فیلوئر امیدوار) کے سال 2017ء کے زبانی امتحانات 9 مارچ سے جامعہ سندھ کے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس، جامشورو میں متعلقہ شعبوں میں لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :