Live Updates

سینئیر صحافی نے لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 23:24

سینئیر صحافی نے لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سے پردہ اٹھا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ) :سینئیر صحافی صابر شاکر نے لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لوگوں میں تحفظات تھے کہ موروثی سیاست کی مخالف جماعت خود ہی موروثی سیاست کیسے چلا سکتی ہے۔دوسری وجہ یہ بھی تھی لودھراں سے الیکشن جیتنے کے بعد جہانگیر ترین نے دو سال تک حلقے کے لوگوں کو منہ نہیں لگایا۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی صابر شاکر نے لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

وہ نجی ٹی وی پر لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست پر تبصرہ کر رہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ لودھراں کے لوگ علی ترین کو ٹکٹ دینے پر خوش نہیں تھے۔وگوں میں تحفظات تھے کہ موروثی سیاست کی مخالف جماعت خود ہی موروثی سیاست کیسے چلا سکتی ہے۔

صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مجھے مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ جہانگیر ترین یہاں سے الیکشن تو جیت گئےتھے مگر اس کے بعد جہانگیر ترین نے حلقے کا دورہ تک کرنا پسند نہیں کیا اور انکے بقول انکو جہانگیر ترین نے اپنے تین نمائندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جو نہ انکی بات سنتے اور نہ ہی انکے مسائل پر توجہ دیتے اور یہی باتیں تحریک انصاف کی شکست کی وجہ بنیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :