مانگل کے نواحی علاقہ کالو بانڈی میں فاسفیٹ کی کان کے نیچے دب کر ایک مزدور جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا

منگل 13 فروری 2018 23:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مانگل کے نواحی علاقہ کالو بانڈی میں فاسفیٹ کی کان کے نیچے دب کر ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کالو بانڈی اور ترہانہ میں فاسفیٹ حصول کیلئے بلاسٹنگ انسانی جانیں نگلنے لگی۔ عوام نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مانگل کے روز کالو بانڈی کے مقام پر شہزاد رشید نامی فاسفیٹ کان میں کھدائی کے دوران شانگلہ کا رہائشی 20 سالہ مزدور سیف الرحمن ولد نورجہاں کان کے نیچے دب کر جاں بحق جبکہ گل رحمن شدید زخمی ہوا۔ موقع پر موجود دیگر مزدوروں نے زخمی مزدور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بلاسٹنگ اور کرشنگ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود ترہانہ کے مقام پر اورنگزیب مائنگ کارپویشن اور کالو بانڈی کے مقام پر شہزاد رشید نامی بااثر شخص کی جانب سے بلاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترہانہ کے مقام پر بلاسٹنگ سے مقامی افراد کو جان کے خطرات لاحق ہیں۔ اس حوالہ سے اہلیان علاقہ متعدد مرتبہ احتجاج کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور محکمہ معدنیات کے افسران کو تحریری طور پر بھی آگاہ کر چکے ہیں تاہم شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :