Live Updates

لودھراں میں شیروں کی جیت پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کیلئے واضع پیغام ہے عوام نے عمران خان سے لاہور کی تقریر کا انتقام لے لیا،وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

منگل 13 فروری 2018 23:40

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ لودھراں میں شیروں کی جیت پالیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کیلئے واضع پیغام ہے عوام نے عمران خان سے لاہور کی تقریر کا انتقام لے لیا، قوم نے احتجاجی اور دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا، عمران خان کے ہاتھوں میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کونسلرز سعید الرحمان،حاجی احسان خان ،حاجی ابرار ،خاور سیٹھ ،سٹی صدر رفیق بھولا،نوجوان لیگی رہنماء طلال اشرف بٹ بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ لودھراں میںمسلم لیگ نون کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ میاں محمد نواز شریف قوم کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں یہیں وجہ ہے کہ لودھراں کے عوام نے عمران خان کی اے ٹی ایم مشین کو مسترد کرکے ملکی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقدر میں صرف رونا دھونا ہی ہے 2018میں بھی مسلم لیگ نون ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جو پنجاب فتح کرنے آئے تھے انکے امیدواروں کو بھی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم باشعور ہے کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ 2013اور 2018کے پاکستان میں نمایا ں فرق ہے میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں کئی بڑے مسائل حل کیئے جسکی وجہ سے عوام ان سے پیار کرتے ہیں آنے والے الیکشن میں ہر گھر سے شیر شیر کی آوازیں آئیں گی شیخ آفتاب احمد نے لودھراں کامیابی پر میاں محمد نواز شریف اور اقبال شاہ کو مبارک باد دی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات