ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری سے کئی درخت الٹ گئے، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،بجلی کا نظام درہم برہم

منگل 13 فروری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری سے کئی درخت برف کا بوجھ برداشت نہ کرسکے اور الٹ گئے، متعدد گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں سائن بورڈ ٹوٹنے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے بھی لوگوں کو مشکلات کاسامنا رہا مری میں موسم سرما کی پہلی شدید برفباری ہوئی شہر میں دوفٹ تک برفباری ہوئی اس برفباری سے تحصیل مری کے تمام دیہی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا، مری آنے والے سیاح اس دلکش اور حسین موسم سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے ایک دوسرے پر برف کے گولے برسا کر اور سلفیاں بناکر موسم کو یاد گاربناتے دکھائی دئیے روئی کی طرح نرم اور موتیوں کی طرح چمکتی برف نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دئیے اس برفباری سے جہاں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آئیگی وہاں تاجر برادری کیلئے بھی اس برفباری سے روزگارکے مواقع پیداہونگے۔

متعلقہ عنوان :